Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ٹام موڈی نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دے دیا

شائع 06 مئ 2020 04:59pm

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کوچ ٹام موڈی نے بابر اعظم کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر بلے باز قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک خاص ٹیلنٹ ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ کہتے ہیں کوہلی کو بیٹنگ کرتے دیکھنا اچھا لگتا ہے تو بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہیئے۔

ٹام موڈی کے مطابق پاکستانی اسٹار بلے باز گزشتہ ایک برس میں خصوصی ٹیلنٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ واقعی خاص ہیں اور میرے خیال میں اگلی دہائی کے 5 ٹاپ بلے بازوں میں سے وہ ایک ہوں گے۔